وزیر اعظم پاکستان سے ہمارا مطالبہ
سر زمین کچورا شغرتھنگ(ستق چن) میں بننے والا ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے فنڈز منظور کیا جائے۔ سابقہ حکومت کی طرح اس پروجیکٹ پر لالی پوپ کے بجائے عملی احکامات جاری کریں۔ گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کا بہترین حل شغرتھنگ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کی تکمیل ہے، اس پروجیکٹ کے ذریعے 26 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ جو کہ پورے بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ لہذا اس پروجیکٹ کی منظوری دے کر عوام کو اندھیرے سے نجات دلائیں۔
کچورا یوتھ آرگنائزیشن
![]() |
| وزیر اعظم پاکستان سے کچورا کے جوانوں مطالبہ |

No comments:
Post a Comment